کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچنے کیلئے عوام غیرمعیاری چشمے استعمال کرنے سے اجتناب کریں،ماہر امراض چشم ڈاکٹر بابر

بدھ 29 اگست 2018 14:15

کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچنے کیلئے عوام غیرمعیاری چشمے استعمال کرنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2018ء) ماہر امراض چشم ڈاکٹر بابر نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیرمعیاری چشمے استعمال کرنے سے اجتناب کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔ بدھ کو ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ غیرمعیاری چشموں کے استعمال سے دھندلا پن، سر میں درد اور بعد از ان کی بنائی پر بھی برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ غیرمعیاری چشموں سے پیدا ہونے والی زہریلی شعاعیں آنکھوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ کرتے وقت ہمیشہ معیاری چشمہ استعمال کرنا چاہیے کیونکہ غیرمعیاری چشموں کے استعمال سے پیداہونے والے دھندلے پن اور سائے سے دوران ڈرائیونگ مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آنکھیں ہیں تو جہان ہے کے معقولے پر عمل کرتے ہوئے چشمے ہمیشہ اپنے بھروسہ کے دکاندار سے معیاری اور دیکھ بھال کر ہی خریدنے چاہئیں۔

جڑواں شہروں میں گرمی سے بچنے کے لئے چشموں کی دکانوں اور سڑک کنارے ٹھیلے سجائے دکانداروں سے بڑی تعداد میں ہر عمر کے لوگ چشمے خریدتے نظر آ رہے ہوتے ہیں، وہ غیر معیاری چشمے خرید کر پریشانی مول لے رہے ہوتے ہیں۔ شہریوں کو چاہیے کہ کسی بھی مستند دوکاندار سے چشمے خریدے جائیں جن کو شیشوں کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس دنیا کے تمام بڑے برانڈز کی نقول عام ہوتی ہیں جنہیں لوگ بڑے شوق سے سستے داموں خریدتے ہیں، جو کہ ایک پریشان کن حالات کی مظہر ہے۔

متعلقہ عنوان :