بحرین منامہ میں جشن آزادی مشاعرہ کا اہتمام

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 31 اگست 2018 20:10

بحرین منامہ میں جشن آزادی مشاعرہ کا اہتمام
منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اگست2018ء،نمائندہ خصوصی،نبیل ایوب،منامہ،بحرین) آپو ورلڈ بحرین کے زیر اہتمام جشن آزادی مشاعرہ منعقد کیا گیا دنیا بھر اور پاکستان سمیت بحرین کے دارلحکومت ِمنامہ میں بھی آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن انٹرنیشل(آپو ورلڈ) پاکستان کے زیر اہتمام 71 ویں جشن آزادی کی سالگرہ کا کیک کا ٹا گیا۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی آپو ورلڈ کے مرکزی چئیرمین زاہد شیخ اور آپو ورلڈ بحرین کے صدر ریاض شاہد جوائنٹ سیکریٹری جمیل اختر ، کلچرل سیکریٹری علی ضرغام سمیت حلقہ اردو ادب بحرین سے واپستہ مقامی شعرا ء کرام نے بھی شرکت کی ۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہی سے سمیع اللہ حامد نے کیا۔جبکہ نظامتی فرائض استاد احمد امیر پاشا نے بڑے خوبصورت انداز میں پیش کئے ۔

(جاری ہے)

تقریب کا دوسرا حصہ جشن آزادی پاکستان کی مناسبت شعری نشست تھی ۔ جسکی صدارت معروف ادبی کالم نگار اور شاعرخرم عباسی نے فرمائی۔ اور مہمانان اعزاز معروف شاعر رخسار ناظم آبادی ، راجہ مظہر اورآپو ورلڈ کے مرکزی چئیرمین زاہد شیخ تھے۔

مقامی شعراء کرام جن میں اقبال طارق اسد اقبال سعید سعدی رخسار ناظم آبادی سمیع اللہ حامد ریاض شاہد اور استاد احمد امیر پا شا نے 71 ویں جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے اپنا اپنا خوبصورت کلام پیش کر کےخوب داد سمیٹی۔ تقریب کے آخر میں حلقہ اردو ادب بحرین کے روح رواں اور معروف شاعر اقبال طارق نے مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا۔