پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد 76لاکھ سے تجاوز کر گئی،

آئندہ 20 سال میںڈیڑھ کروڑ تک پہنچ جائے گی ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

پیر 3 ستمبر 2018 17:27

پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد 76لاکھ سے تجاوز کر گئی،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2018ء) پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد 76لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ آئندہ 20 سال میں یہ تعدادڈیڑھ کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق ذیابیطس کا مرض تیزی سے فروغ پا رہا ہے جس کیلئے عوام کو بروقت درست معلومات ، مشاورت ، آگاہی کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس مرض سے بچائو اور علاج کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے تمام مکاتب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔