خیبرپختونخواہ حکومت نے نوجوان نسل کے لیے '' جوان مرکز'' قائم کر لیا

یہاں نوجوانوں کو محض 1000 روپے ماہوار پر کھیل کی مختلف سہولیات فراہم کی جاتی ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 ستمبر 2018 15:53

خیبرپختونخواہ حکومت نے نوجوان نسل کے لیے '' جوان مرکز'' قائم کر لیا
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 ستمبر 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ پر حکومت کی ۔ پاکستان تحریک انصاف کی صوبے میں کی گئی اصلاحات کی وجہ سے ہی اس مرتبہ عام انتخابات 2018ء میں بھی خیبرپختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کو اکثریت حاصل رہی ۔ حال ہی میں خیبرپختونخواہ حکومت نے اپنی نوجوان نسل کے لیے ایک علیحدہ مرکز بنایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔

اس مرکز کو بنانے کا مقصد نوجوان نسل کو اسپورٹس سرگرمیاں ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کرنا ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا گیا کہ اس مرکز کا نام ''جوان مرکز'' رکھا گیا ہے۔
جہاں ویڈیو گیمز، منی سینما، چیس، اسنوکر
اور لُڈو کھیلنے کے لیے الگ الگ جگہیں متعین ہیں۔

(جاری ہے)

یہی نہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے قائم کیے گئے اس مرکز میں کتابوں کا بھی ایک سیکشن موجود ہے
اور یہاں آنے والے اکثر نوجوان دلچسپ کتابوں کا مطالعہ بھی کرتے ہیں۔

اس مرکز کو دیکھ کر لگتا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے نوجوان نسل کو اعلیٰ درجے کی سہولیات دینے کے لیے یہ مرکز تعمیر کیا ہے
جبکہ اس کی فیس صرف ایک ہزار روپے ماہانہ ہے۔ یہاں آکر وقت گزارنے اور یہ تمام گیمز کھیلنے والے نوجوانوں کو مرکز میں ماہانہ ایک ہزار روپے بطور فیس جمع کروانا ہوتے ہیں جس کے بعد پورا مہینہ نوجوان کسی بھی وقت ''نوجوان مرکز'' میں آ کر اپنا وقت گزار سکتے ہیں۔

ان تصاویر کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی خیبرپختونخواہ حکومت کے قائم کردہ اس مرکز کو خوب سراہا۔ عوام کا کہنا ہے کہ ایسے مرکز کا قیام کسی بزنس مین یا پرائیویٹ کمپنی کی بجائے خود حکومت کی جانب سے عمل میں لایا جانا خوش آئند ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت اپنی نوجوان نسل اور مستقبل کے معماروں کی ذہنی صحت اور ان کے مشاغل کے بارے میں کتنی سنجیدگی سے سوچتی ہے۔