فوزیہ وہاب یادگاری گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ اکتوبر میں منعقد ہوگا

پیر 10 ستمبر 2018 17:17

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2018ء) سابق رکن قومی اسمبلی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگاری گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ اکتوبرمیں منعقد ہوگا۔ٹورنامنٹ پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔اس حوالے سے پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور کے بی بی اے کے صدرغلام محمد خان کا کہنا تھاٹورنامنٹ اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں منعقد کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے ایک اعلیٰ سطحی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی چیئر پرسن شاہدہ پروین ،سیکریٹری ذعیمہ خاتون کو نامزد کیا گیا ۔ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس 24ستمبر کو صبح 10بجے منعقد ہوگا جس میں ممتاز سیاسی شخصیات محمد حنیف ،سلیم انصاری ،آباد محمد قریشی ،ڈاکٹر حنا خان ،محمد ارشد ،اعجاز احمد قریشی شرکت کرینگے اجلاس کے بعد غلام محمد خان کی قیادت میں وفد فوزیہ وہاب کے صاحبزادے مشیر قانون و اطلاعات وزیر اعلیٰ سندھ بیرسٹرمرتضی وہاب سے ملاقات کرکے ٹورنامنٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دیا جائیگا ۔