آفتا ب شیرپائو وفد کے ہمراہ شریف خاندان سے تعزیت کیلئے لاہور روانہ

بدھ 12 ستمبر 2018 21:22

آفتا ب شیرپائو وفد کے ہمراہ شریف خاندان سے تعزیت کیلئے لاہور روانہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2018ء) قومی وطن پارٹی کاایک نمائندہ وفد پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو کی سربراہی میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی اہلیہ کی وفات پر شریف خاندان سے تعزیت کیلئے لاہور روانہ ہو گیا ہے جہاں پر غم زدہ خاندان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کااظہار کرے گا۔

(جاری ہے)

وفد میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماء شامل ہیں جو آج جاتی امرا میں شریف خاندان سے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت ، یکجہتی کا اظہاراور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرے گا۔