ذوالقرنین حیدر نے کراچی میں ڈرامہ سوپ ’’کٹو ‘‘ کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا

جمعرات 13 ستمبر 2018 13:28

ذوالقرنین حیدر نے کراچی میں ڈرامہ سوپ ’’کٹو ‘‘ کی ریکارڈنگ میں حصہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2018ء) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر ڈرامہ ڈائریکٹر شاہد عزیز کے ڈرامہ سوپ ’’کٹو ‘‘ کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کیلئے کراچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے صدر کے علاقے میں ہونے والی ریکارڈنگ میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

ذوالقرنین حیدر اس وقت کراچی میں بننے والی مزید تین ڈرامہ سیریل میں بھی اداکاری کررہے ہیں ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ذولقرنین حیدر نے اپنے کریئر کا آغاز کوئٹہ پی ٹی وی سنٹر سے کیا اور بعد ازاں انہوں نے پی ٹی وی کے پانچوں مراکز میں کام کر کے ایک منفرد ریکارڈ بنایا ، اب انہیں شوبز میں کام کرتے ہوئے پانچ دہائیاں گزر چکی ہیں تاہم ابھی تک انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں مل سکا ۔

متعلقہ عنوان :