امریکی صدر کی سیکیورٹی ٹیم میں سکھ اہلکار کی شمولیت

جمعرات 13 ستمبر 2018 15:58

امریکی صدر کی سیکیورٹی ٹیم میں سکھ اہلکار کی شمولیت
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) امریکی صدر کی سیکیورٹی ٹیم میں پہلی بار ایک سکھ کو شامل کر لیا گیا ہے ۔انشدیپ سنگھ بھاٹیا نے گزشتہ ہفتے تربیت مکمل ہونے پر صدر ٹرمپ کی حفاظت کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ٹیم میں شامل ہونے سے پہلے انہیں حلیہ تبدیل کرنے کا کہا گیا مگر انشدیپ نہ مانے اور قانونی چارہ جوئی سے مخالفین کو شکست دی۔بھارت میں ستایا ہوا انشدیپ کا خاندان 2000 میں امریکا منتقل ہوا، سکھ مخالف فسادات میں انشدیپ کے چچا مارے گئے تھے، جبکہ والد زخمی ہوئے تھی