بھارتی راہبا ئوں کا زیادتی پر پادری کیخلاف احتجاج

جمعرات 13 ستمبر 2018 15:58

بھارتی راہبا ئوں کا زیادتی پر پادری کیخلاف احتجاج
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) بھارتی ریاست کیرالہ میں مسیحی راہبائیں زیادتی کے ملزم پادری کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں۔

(جاری ہے)

کوچی شہر میں احتجاج کرنیوالی راہبا ئوں کا کہنا تھاکہ ان کے سڑکوں پر آنے کا ذمہ دار چرچ ہے جس نے انہیں انصاف نہیں دیا۔ جون میں ایک راہبہ نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ بشپ فرینکو نے انہیں 2014 سے 16 کے درمیان کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس نے فرینکو سے پوچھ گچھ کی تاہم انہیں گرفتار نہ کیا گیا۔دوسری جانب پادری نے الزام کی تردید کی ہے، پادری کے خلاف احتجاج دوسرے شہروں میں بھی پھیل گیا ہے۔