سہیل تنویر نے وہ اعزاز حاصل کرلیا جو سعیداجمل کے پاس بھی نہیں
300ٹونٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے باﺅلرز کی فہرست میں شامل ہوگئے
ذیشان مہتاب جمعرات 13 ستمبر 2018 20:54
(جاری ہے)
33سالہ سہیل تنویر نے یہ اعزاز کیریبئن پریمیئر لیگ 2018ءکے پہلے کوالیفائر میں گیانا ایما زون واریئرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے خلاف اپنے نام کیا ،گیانا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں انہوں نے میچ میں 2وکٹیں لے کر اپنے 300ٹونٹی ٹونٹی شکار مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کی جانب سے 20ویں اوور کی پانچویں گیند پر چھکا رسید کرکے گیانا ایمازون وارئیرز کی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ،انہوں نے اب تک کیریبئن پریمیئر لیگ میں 10میچز میں 25کی اوسط سے 12وکٹیں حاصل کی ہیں ،سہیل تنویر کے علاوہ قومی کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی واحد پاکستانی باﺅلر ہیں جنہوں نے 300ٹونٹی ٹونٹی شکار کررکھے ہیں ،اس فارمیٹ میں 300ٹونٹی ٹونٹی وکٹوںکا سنگ میل عبور کرنے والے کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کے ڈووین براوو 445شکاروں کے ساتھ سر فہرست ہیں ، سری لنکن فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگا 351وکٹوں کے ساتھ دوسرے ، ویسٹ انڈین سپنر سنیل نارائن 339وکٹوں کے ساتھ تیسرے ، بنگلہ دیش کے لیفٹ آرم سپنر شکیب الحسن313شکار کرکے چوتھے جب کہ پاکستان کے شاہد آفریدی اور سہیل تنویر301،301وکٹوں کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں ،سہیل تنویر اس وقت دنیابھر کی ٹی ٹونٹی لیگز میں کھیل رہے ہیں اور بالخصوص کیریبئن پریمیئر لیگ اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ان کی خاصی ڈیمانڈ ہے ،سہیل تنویر نے انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے سیز ن میں شرکت کی تھی جہاں ا ن کی راجستھان رائلز کی جانب سے چنائی سپر کنگز کے خلاف14رنز کے عوض6وکٹوں کی پرفارمنس اب بھی ایونٹ کا تاریخ کا ریکارڈ ہے ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.