تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں 2 ٹکٹ پرویز خٹک کے اہلخانہ کو جاری کردئیے

پی کے61 سےپرویزخٹک کےبیٹےابراہیم خٹک جبکہ پی کے64 سےپرویزخٹک کےبھائی لیاقت خٹک کوپارٹی ٹکٹ جاری کردیاگیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 14 ستمبر 2018 19:35

تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں 2 ٹکٹ پرویز خٹک کے اہلخانہ کو جاری ..
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 ستمبر 2018ء) :ضمنی انتخابات میں اراکین اسمبلی کے رشتہ داروں کوٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ تحریک انصاف نے خود ہی ہوا میں اڑا دیا۔پی کے61 سےپرویزخٹک کےبیٹےابراہیم خٹک جبکہ پی کے64 سےپرویزخٹک کےبھائی لیاقت خٹک کوپارٹی ٹکٹ جاری کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد کئی منتخب اراکین کی جانب سے صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستیں خالی کر دی گئی تھیں۔

ان نشستوں پر ضمنی الیکشن کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 جولائی کے عام انتخابات کے بعد خالی ہونے والی 27 صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں اور 11 قومی اسمبلی کی نشستوں پر اکتوبر میں ضمنی الیکشن کروانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

14 اکتوبرکوہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔ضمنی انتخابات میں بھی تحریک انصاف کے ٹکٹ غیر متنازعہ نہ رہ سکے۔

3 ستمبر کی ایک خبر کے مطابق تحریک انصاف کی ٹکٹ کے ان تمام امیدواروں کو قیادت کی جانب سے سرخ جھنڈی دکھا دی گئی ہے۔تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں کسی بھی رکن اسمبلی کے رشتہ دار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا بلکہ ٹکٹ میرٹ پر دئیے جائیں گے۔تاہم ضمنی انتخابات میں اراکین اسمبلی کے رشتہ داروں کوٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ تحریک انصاف نے خود ہی ہوا میں اڑا دیا۔اس حوالے سے سیکریٹری اطلاعات خیبرپختونخواعمران خٹک کا کہنا تھا کہ پی کے61 سےپرویزخٹک کےبیٹےابراہیم خٹک جبکہ پی کے64 سےپرویزخٹک کےبھائی لیاقت خٹک کوپارٹی ٹکٹ جاری کردیاگیا۔