جان کیری کا ایرانی حکام سے ملنا امریکی خارجہ پالیسی کے خلاف ہے ‘ پومپیو

ہفتہ 15 ستمبر 2018 15:28

جان کیری کا ایرانی حکام سے ملنا امریکی خارجہ پالیسی کے خلاف ہے ‘ پومپیو
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2018ء) امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے غیر سرکاری مذاکرات میں ایرانی حکام سے جان کیری کی ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ایرانی حکام سے ملنا امریکی خارجہ پالیسی کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

پومپیو نے سابق صدر براک اوباما کے دور اقتدار کے دوران وزیر خارجہ رہیجان کیری پر ٹرمپ انتظامیہ کے ایران پالیسی کو کمزور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کیری نے جو کیا وہ غیر مناسب اور غیر متوقع تھا۔ انہوں کہا کہ کیری کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔ ان کا یہ قدم صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری امریکی خارجہ پالیسی کے خلاف ہے۔