انسانی حقوق کا معاملہ اولین اہمیت کا حامل ہے، ہر شخص کی عزت و توقیر ہونی چاہیے،جیلوں کو دار الا صلاح بنائیں گے، صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین
ہفتہ 15 ستمبر 2018 23:03
(جاری ہے)
ڈی آئی جی جیل خانہ جات ساہیوال ڈویژن کامران انجم اور سپرنٹنڈنٹ جیل نور حسن بگھیلا نے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب اعجاز عالم آگسٹین کا جیل پہنچنے پر استقبال کیا ۔
جیل کے چاک و چوبند دستے نے صوبائی وزیر کو سلامی پیش کی ۔صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ جیل میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ایرو کیریا کا پودا لگایا، بعد ازاں انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل کے ہسپتال ،کچن ،جیل لائبریری،اسیران کے سکول ،نو عمر وارڈ ،بیرکوں،خواتین بیرکوں ،کمپیوٹر لیب اور سیکیورٹی روم کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات کامران انجم اور سپرنٹنڈنٹ جیل نور حسن بگھیلا نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ جیل میں اس وقت 1023اسیران ہیں 127سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جیل کی سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ اسیران کو کھیل ،لائبریری کی سہولت کے ساتھ ساتھ قانون کے مطابق دیگر سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں، اسیران کو لکھنا پڑھنا سکھانے اور قرآن کی تعلیم کیلئے با قاعدہ کلاسسز لگائی جا رہی ہیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ انسانی حقوق کے سلسلہ میں طے شدہ معیار اور قوانین پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے ،جیل میں اگر کوئی سزا کاٹ رہا ہے تو اس کے بھی حقوق ہیں اس کی بھی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے اور بہتر رویے سے لوگوں کو جرم کی دنیا سے دور کرتے ہوئے انہیں معاشرہ کا کار آمد شہری بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ جیل ریفارم کمیٹیوں کو متحرک کرتے ہوئے اس سسٹم کو بہتر بنانا ہے ،انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے شعبہ میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس کام میں این جی اوز کے ساتھ ساتھ معاشرہ کے صاحب الرائے لوگوں کو آگے آنا چاہیے تاکہ انسانی رویوں میں بہتری پیدا ہو معاشرہ میں ہر شخص کی عزت و توقیر ہو اور بلا امتیاز سب کو صحت ،انصاف ،تعلیم کی سہولیات دستیاب ہوں ۔صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب اعجاز عالم آگسٹین نے اسیران سے ان کے مسائل دریافت کئے جیل کے سکول میں زیر تعلیم نو عمراسیران اور خواتین اسیران کے کیسز سے متعلق جیل انتظامیہ سے معلومات حاصل کیں ،انہوں نے کہا کہ معمولی جرائم میں قید خواتین اور کم عمر اسیران کی رہائی کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔مزید قومی خبریں
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.