پی ایس ایل کے اخراجات کا آڈٹ کرانے کیلئے دائر درخواست قابل سماعت قرار

پیر 17 ستمبر 2018 13:36

پی ایس ایل کے اخراجات کا آڈٹ کرانے کیلئے دائر درخواست قابل سماعت قرار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ کے اخراجات کا آڈٹ کرانے کیلئے دائر درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو 27ستمبر کے لئے نوٹس جاری کر دئیے ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ فاضل عدالت پاکستان سپر لیگ کے اخراجات کا آڈٹ کرانے کے احکامات جاری کرے ۔ خدشہ ہے کہ سابق چیئرمین تمام ریکارڈ ضائع کر دیں گے اس لئے عدالت پی ایس ایل کا آڈٹ اپنی نگرانی میں کرائے ۔جسٹس شاہد جمیل نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کر 27 ستمبر کے لئے نوٹس جاری کر دئیے ۔