سپاٹ فکسنگ میں ملوث سابق بھارتی کرکٹر کی ’بگ باس‘ کے نئے سیزن میں انٹری

پیر 17 ستمبر 2018 19:13

سپاٹ فکسنگ میں ملوث سابق بھارتی کرکٹر کی ’بگ باس‘ کے نئے سیزن میں انٹری
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) سپاٹ فکسنگ میں ملوث سابق بھارتی کرکٹر سری سانت نے ’بگ باس‘ کے 12 ویں سیزن میں انٹری دیدی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال سلمان خان کے شو ’بگ باس‘ کا 12 واں سیزن شروع ہوگیا ہے جس میں کئی متنازع شخصیات شریک ہورہی ہیں۔بگ باس کے موجودہ سیزن میں کئی اداکاروں اور سوشل میڈیا سے شہرت پانی والی شخصیات کیساتھ ساتھ متنازع کرکٹر نے بھی انٹری دی ہے۔

انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں سپاٹ فکسنگ کے باعث تاحیات پابندی کا شکار ہونیوالے بھارتی فاسٹ بائولر سری سانت بھی بگ باس سیزن 12 کا حصہ ہیں۔کئی سالوں سے سری سانت کی ’بگ باس‘ ہاؤس میں انٹری کی سب سے زیادہ خبریں شہ سرخیوں میں رہی ہیں تاہم ان کی انٹری 12 ویں سیزن میں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سابق بھارتی کرکٹر نے ’بگ باس‘ ہاؤس میں انٹری کیلئے گنجا نہ ہونے انوکھی شرط عائد کی تھی جو کہ منظور کرلی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری سانت کی اہلیہ نے شوہر کی بگ باس میں شامل ہونے کیلئے صرف یہ ایک ہی شرط رکھی تھی جس کا اظہار ان کی اہلیہ نے شو کی افتتاحی قسط میں بھی کیا۔سلمان خان کے شو ’بگ باس‘ کے سیزن 12 میں اسلام قبول کرنے والی اداکارہ دپیکا ککڑ ابراہیم، اداکارہ سرشتے روڈی، کرن ویر بوہرا اور کپل شرما کے ساتھ شو کی میزبانی کرنے والی نیہا پینڈسی شامل ہیں۔