ْٹریفک پولیس نے 8اور9محرم الحرام کے 2بڑے مرکزی جلوسوں کے لئے خصوصی ٹریفک /ڈائیورشنپلان وضع کر دیا

پیر 17 ستمبر 2018 23:48

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) ٹریفک پولیس نے 8اور9محرم الحرام کے 2بڑے مرکزی جلوسوں کے لئے خصوصی ٹریفک /ڈائیورشنپلان وضع کر دیا، آٹھویں محرم کے جلوس کے لئے 341افسران او اہلکار جبکہ نویں محرم کے جلوس کے لئے 566افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے،4 ڈی ایس پیز،19انسپکٹرز بھی ڈیوٹی پر تعینات ،تا کہ شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے ،آٹھویں محرم کے جلوس کا آغاز بعد نماز ظہر جامعہ المرتضی جی نائن فور سے ہو گا،جبکہ نویں محرم الحرام کے جلوس کا آغاز امام بارگاہ جی سکس ٹوسے ہو گا جلوس کے دوران جی سکس سروس روڈ ،صدر روڈ،میلوڈی چوک ،پولی کلینک لقمان حکیم سے ہوتا جی سکس امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا،کلثوم پلازہ فضل حق روڈ ،چائنہ چوک تک،پوسٹ آفس سروس روڈ، صدر روڈ،میلوڈی چوک ،میونسپل چوک سے لال مسجد سے شہدائ چوک جی پی اوتک، پولی کلینک سے اقبال ہال تک،لقمان حکیم روڈ صبح 8بجے سے اختتام جلوس تک بند رہے گا،کلثوم پلازہ سے چاند تارہ چوک تک سیونتھ ایونیو چوک تک ون وے استعمال ہو گا،جبکہ شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں گے اس ٹریفک پلان کو حتمی شکل دینے کے لئے ایس ایس پی ٹریفک کی سربراہی میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا اور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دی گئی ، شرکائ کے لئے پارکنگ ایریا بھی مقرر کیا گیا،،ITPریڈیو ایف ایم92.4 اپنی خصوصی نشریا ت کے ذریعے بھی شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ صورت حال سے باخبر رکھے گا ،ایس ایس پی ٹریفک ازخود تمام انتظامات کی نگرانی کریں گے،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید کی زیرصدارت آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں8اور9محرم الحرام کے جلوسوں کے لئے مقرر کردہ روٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں چاروں زونز کے ڈی ایس پیزاور انسپکٹرز صاحبان نے شرکت کی،جن کو محرم الحرام کی ڈیوٹی کی اہمیت سے متعلق بریف کی گیا،آٹھویں محرم کے جلو س کے لئے 341افسران واہلکار جبکہ نویں محرم الحرام کے جلوس کے لئے 566افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گی, 4ڈی ایس پیز، 19 انسپکٹرزبھی ڈیوٹی پر تعیناتہوں گے،، اجلاس میں جلوسوں میں شرکت کے لئے آنے والے شہریوں کے لئے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دی گئی ٹریفک پلان کے مطابق 8 محرم کا جلوس جامعہ مرتضی G-9/4سے بعد نماز ظہربرآمد ہو گا اورجامعہ امام صادقG/9-2? پر اختتام پذیر ہو گا جلوس کے دوران ذوالفقار چوک کھوکھہ ٹرن پراجکٹ موڑ،G-9 ٹرن کشمیر ہائی وے ، G-10/4 ڈبل روڈ ، G-10/3-4چوک ، گلی نمبرG-9/2,16،گلی نمبر11ٹینکی،کرم روڈعام ٹریفک کے لئے بند رہیں گے اور ٹریفک کو متبادل راستے مہیا کئے جائیں گے، 9محرم کا مرکزی جلوس جو مرکزی امام بارگاہG/6-2سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا وہیں پر اختتام پذیر ہو گا جلوس کے دوران کلثوم فضل حق روڈ چائنہ چوک تک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے بند رہے گا ،پوسٹ آفس سروس روڈ بند رہے گی،صدر روڈاقبال ہال سے میلوڈی چوک تک بند رہے گی،میونسپل روڈ لال مسجد سے شہدائ چوک جی پی او تک بند رہے گی ، ،لقمان حکیم روڈ پولی کلینک سے اقبال ہال تک مکمل بند رہے گا جبکہ کلثوم پلازہ سے چاند تارا چوک تک سیونتھ ایونیو چوک ون وے استعمال کریں ، جہاں جہاں روڈ بند کئے جا ئیں گے وہاں متبادل راستہ مہیا کئے جائیں گے اور ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لئے موجود ہو گی ،، جلوس کے شرکائ اپنی گاڑیاں مقرر کردہ پارکنگ ایریا میں پارک کریں گے، جلوس کے راستوں میں کسی بھی قسم کی پارکنگ ممنوع ہو گی ،شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستوں کاانتظام، ITPریڈیو ایف ایم92.4 اپنی خصوصی نشریا ت کے ذریعے بھی شہریوں کو صورتحال سے باخبر رکھے گا ،ٹریفک انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی ٹریفک ازخود کریں گے ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے دوران جلوس مشتبہ اشخاص اور گاڑیوں پر نظر رکھیں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن1915اور0519261992-93پر اطلاع دیں انھوں نے مزید کہا کہ جلوس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں�

(جاری ہے)

۔۔۔اعجاز چیمہ

متعلقہ عنوان :