اینکر پرسن ارشد شریف کو پیمرا نے نوٹس جاری کر دیا

پیر 17 ستمبر 2018 23:34

اینکر پرسن ارشد شریف کو پیمرا نے نوٹس جاری کر دیا
اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) اینکر پرسن ارشد شریف نے پیمرا نوٹس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس اطہر من اللہ نے کی،ارشد شریف کی جانب سے بیرسٹر شعیب رزاق اور احتشام اسلم عدالت میں پیش، وکیل ارشد شریف نے کہا کہ آئی بی کی شکایت پر پیمرا نے ایک اور نوٹس جاری کر دیا ہے،پیمرا کے کونسل آف کمپلیین اسلام آباد نے ارشد شریف ایک اور نوٹس جاری کر دیا ہے، جسٹس اطہر من اللہ کا استفسار کیا کونسل آف کمپلیین اسلام آباد نے نوٹس جاری کیا ہے، وکیل ارشدنے کہا کہ شریف جی کونسل آف کمپلیین اسلام آباد ریجن نے نوٹس جاری کیا ہے، جی مجھے عدالت اجازت دے میں کونسل آف کمپلیین کی رول پڑنا چاہتا ہوں، جسٹس اطہر من اللہ یہ عدالت کونسل آپ کمپلیین کی نوٹس کو کالعدم نہیں کرتا، وکیل ارشد شریف کونسل آف کمپلیکس اسلام نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، جسٹس اطہر من اللہ اس وقت کونسل آف کمپلیکس اسلام آباد ریجن وجود میں نہیں تھا، جسٹس اطہر من اللہ کا ارشد شریف وکیل سے استفسار آپ کی درخواست کو کیا کرنا چاہیے، وکیل ارشد شریف نے کہا کہ جی میں درخواست واپس لینا چاہتا ہوں، عدالتی حکم درخواست گزار اس معاملے پر نئی درخواست فائل کرنا چاہتا ہے، درخواست واپس لینے پر عدالت نے ارشد شریف کی درخواست خارج کر دی۔

اعجاز چیمہ

متعلقہ عنوان :