سعودی بن کر ملازمت حاصل کرنے والاغیر ملکی گرفتار

منگل 18 ستمبر 2018 12:13

مکة المکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) مکة المکرمہ اپیل کورٹ نے سعودی شہری کے گمشدہ شناختی کارڈ کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق مکہ میں گرفتار کئے جانے والے شخص کو اپیل کورٹ نے مقیم غیر ملکی کو 6 ماہ قید اور 200کوڑوں کی سزا سنادی۔ مذکورہ شخص پر الزام تھا کہ اس نے سعودی شہری کے قومی شناختی کارڈکی بنیاد پر خود کو مقامی ظاہر کرنے کا چکر چلایا اور اس کارڈ کی بنیاد پر ملازمت بھی حاصل کرلی۔ غیر ملکی ایک برس سے ایک مشہور ریسٹوران کے نگراں کی اسامی پر کام کررہا تھا۔