آلو ا نسانی صحت کیلئے نہایت مفید ہے، ماہرین طب

منگل 18 ستمبر 2018 12:24

آلو ا نسانی صحت کیلئے نہایت مفید ہے، ماہرین طب
قصور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) آلوکا زیادہ استعمال موٹاپاپیدا کرنے کاباعث بن سکتاہے تاہم آلو میں شامل پروٹین ‘ کاربوہائیڈریٹ‘ آئرن‘ کیروٹین سمیت دیگر اجزاء مختلف بیماریوں کے تدارک اور انسانی صحت کیلئے نہایت مفید ثابت ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار فاضل طب الجراحت معروف حکیم بابامنیراحمدظفرنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے بتایا کہ آلومیں 22.6 گرام کاربوہائیڈریٹ‘1.6گرام پروٹین‘ 7.2گرام آئرن‘12.3گرام نیاسین‘1.4گرام اوبوخلاون‘2.4گرام کیروٹین‘1.2گرام چربی‘9.7گرام انرجی‘ 5.7گرام نمی‘10.4گرام تھیامین ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آلوکا استعمال بدہضمی‘ پیٹ کی خرابی‘ اعصابی کھانسی‘ پھیپڑوں کی عضلاتی تحریک‘ بچوں کی نشوونما خصوصاً جب بچے دانت نکال رہے ہوں اسوقت آلوکااستعمال ‘جلی ہوئی جلدکے علاج کیلئے آلوکااستعمال اور دبلے پن کے خاتمہ کیلئے بھی اس کا استعمال بہترین اثرات کا حامل ثابت ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ آلو کی مختلف مصنوعات بھی عوام میں بالعموم جبکہ بچوں میں بالخصوص انتہائی شوق سے استعمال کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خشک سرد مزاج کی حامل مذکورہ سبزی کو ایک صحتمند شخص کو روزانہ 250گرام تک غذا کے طورپر استعمال کرناچاہئیے۔

متعلقہ عنوان :