وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے آبی وسائل ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے جاری کردیئے

منگل 18 ستمبر 2018 13:01

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے آبی وسائل ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں آبی وسائل ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 79 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے فلڈ پروگرام کے لئے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔