یوم عاشورتک تعزیہ ، علم ، ذوالجناح کے جلوسوں اور مجالس میں چادر اوڑھ کر اور جیکٹس پہن کر شامل نہ ہونے کی ہدایت

منگل 18 ستمبر 2018 14:46

یوم عاشورتک تعزیہ ، علم ، ذوالجناح کے جلوسوں اور مجالس میں چادر اوڑھ ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) حفاظتی و تدارکی انتظامات اور سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کے تحت یوم عاشور تک تعزیہ ، علم ، ذوالجناح کے جلوسوں اور مجالس میں چادر اوڑھ کر اور جیکٹس پہن کر شامل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت مجالس ، ماتمی جلوسوں کی انتظامیہ کے افراد سے کہاگیاہے کہ وہ اپنے اور علاقے کے بہترین مفاد میں چوکس رہیں اور کسی ایسے شخص کو صرف مخصوص لباس کی آڑ میں مجالس اور ماتمی جلوسوںمیں شامل ہونے کی اجازت نہ دی جائے جس نے جیکٹس یاچادر لے رکھی ہو ۔

فیصل آباد ریجنل پولیس کے ذرائع نے بتایاکہ یہ بات مشاہدے میںآئی ہے کہ دہشت گرد جیکٹس پہن کر اور چادر اوڑھ کر خود کش حملوں اور بم دھماکوں کا موجب بنتے ہیں لہٰذا حفاظتی اقدامات کے تحت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مجالس و جلوسوں کے انتظامی افراد اور قانون نافذکرنے والے اہلکار مکمل احترام کے ساتھ ان مذہبی تقاریب میںشرکت کرنے والوں کی جامہ تلاشی لیں اور مشکوک خواتین کی تلاشی کیلئے بھی زنانہ پولیس کی خدمات سے استفادہ کیاجائے۔

انہوںنے کہاکہ حفاظتی وتدارکی اقدامات پر عملدرآمد کرکے ہر قسم کے نقصان سے بچاجاسکتاہے۔ انہوںنے مجالس اور ماتمی جلوسوں میں شرکت کرنے والے افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ بہترین عوامی مفاد میں یوم عاشور کے روز جیکٹس پہن کر اور چادریں اوڑھ کر مذکورہ مذہبی تقریبات میں شرکت سے اجتناب کریں تاکہ انہیں کسی پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے۔

متعلقہ عنوان :