سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

منگل 18 ستمبر 2018 17:41

سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کومستردکرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبد اللہ پراچہ نے کہا کہ ایل پی جی پر ریلیف رکھا گیا ہے جبکہ گیس کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں جو نا انصافی ہے۔پیٹرول سے زیادہ قیمت ہونے پر سی این جی کا کاروبار ختم ہوجائے گا ۔ حکومت کا یہ اقدام کسی صورت منظور نہیں اس لئے مطالبہ ہے کہ قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا جائے۔