پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر20پیسے اضافے سے پھر 125.50ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا

منگل 18 ستمبر 2018 19:58

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر20پیسے اضافے سے پھر 125.50ڈالر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر20پیسے اضافے سے پھر 125.50ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ،یورو ،برطانوی پاونڈ سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزا نٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید124.25روپے اور قیمت فروخت124.35روپے مستحکم رہی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے 124.80روپے سے بڑھ کر125.20روپے اور قیمت فروخت20پیسے کے اضافے سی125.30روپے سے بڑھ کر125.50روپے ہوگئی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں1روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس سے جس سے یورو کی قیمت خرید144.25روپے سے بڑھ کر145.50روپے اور قیمت فروخت146.25روپے سے بڑھ کر147.25روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید1.50روپے کے اضافے سی162.50روپے سے بڑھ کر164روپے اور قیمت فروخت1.30روپے کے اضافے سی164.50روپے سے بڑھ کر165.80روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سی32.90روپے سے بڑھ کر33.20روپے اور قیمت فروخت20پیسے کے اضافے سی33.50روپے سے بڑھ کر33.70روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید40پیسے کے اضافے سی33.80روپے سے بڑھ کر34.20روپے اور قیمت فروخت30پیسے کے اضافے سی34.40روپے سے بڑھ کر34.70روپے ہوگئی۔

چینی یو آن کی قیمت خرید18.30روپے سے بڑھ کر18.80روپے اورقیمت فروخت19.30روپے سے بڑھ کر19.80روپے ہوگئی ۔