غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کی تجدید کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع

منگل 18 ستمبر 2018 20:12

غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کی تجدید کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) وزارت داخلہ نے غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کی تجدید کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے، 31 اکتوبر تک تجدید نہ کرانے والوں کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے یکم جنوری 2011ء سے پہلے جاری شدہ غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کی نادرا سے تجدید کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر 2018ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔ 31 اکتوبر تک تجدید نہ کرانے والوں کے اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :