Live Updates

ایک ماہ کی حکومت نے عوام چیخیں نکلوا دی ہیں، سینیٹر مولابخش چانڈیو

لوگوں کو سبز باغ دکھانے والوں نے آتے ہی ہاتھ کھڑے کر دئے ،ایک طرف مہنگائی کی جا رہی ہے تو دوسری طرف ترقیاتی بجٹ کم کیا گیا ہے، سیلیکٹ سرکار کی کوئی معاشی پالیسی نہیں، منی بجٹ پر ردعمل

منگل 18 ستمبر 2018 20:24

ایک ماہ کی حکومت نے عوام چیخیں نکلوا دی ہیں، سینیٹر مولابخش چانڈیو
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو کا منی بجٹ پر رد عمل عمران خان نے ایک ماہ کی حکومت نے عوام چیخیں نکلوا دی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سیکریٹری اطلاعات پی پی پی نے کہا کہ لوگوں کو سبز باغ دکھانے والوں نے آتے ہی ہاتھ کھڑے کر دئے ہیں،ایک طرف مہنگائی کی جا رہی ہے تو دوسری طرف ترقیاتی بجٹ کم کیا گیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہنواز شریف حکومت نے معیشت تباہ کی، عمران خان سرکار معیشت کا بیڑا غرق کر دی گی، سیلیکٹ سرکار کی کوئی معاشی پالیسی ہے، خارجی نہ داخلہ پالیسی ہے،ایک ماہ میں حکومت نے پورا زور سویلین مناصب کو بے توقیر کرنے پر لگایا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ بھینسوں اور گاڑیوں کی نیلامی کا ڈرامہ اور سادگی کی شوبازی سے ملک نہیں چلا کرتے،غریب عوام پر بوجھ ڈال کر کہتے ہیں کہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا رہا ، بتایا جائے گھریلو ہو کہ صنعتی گیس کی قیمت بڑھنے کا بوجھ عوام پر کیسے نہیں پڑے گا، حکومت کی عوام دشمنی پہلے ماہ میں ہی کھل کر سامنے ا?چکی ہیایک طرف عوام دشمن اقدامات تو دوسری طرف وفاق کو کمزور کرنے کے اعلانات ہو رہے ہیںوزیراعظم عمران خان کے اعلانات براہ راست وفاق پر وار ہیں،حکومت ہوش کی ناخن لے، عوام اور وفاق دشمن اقدامات کی مزاحمت کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات