آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل یانگ یوشیا سے ملاقات کی،

دہشتگردی کے خاتمے، ہتھیاروں و سازوسامان کی ٹیکنالوجی اور ٹریننگ کے شعبوں میں باہمی فوجی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

منگل 18 ستمبر 2018 23:53

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ..
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو بیجنگ میں چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل یانگ یوشیا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل یانگ یوشیا نے کہا کہ چین اپنے آزمودہ دوست پاکستان اور اس کی فوج کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ چین اس تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک پر پیشرفت سے دونوں ممالک کے عوام کو مزید فائدے حاصل ہوں گے اور وہ خوش حال ہوں گے۔ انہوں نے پاک چین فوجی تعاون کو باہمی تعلقات کا اہم ستون قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی فوج کو مشترکہ سیکورٹی چیلنجز کے تحفظ کیلئے اس تعاون کو مزید مستحکم کرنا چاہئے۔ دونوں فوجی سربراہان نے دہشتگردی کے خاتمے، ہتھیاروں و سازوسامان کی ٹیکنالوجی اور ٹریننگ کے شعبوں میں باہمی فوجی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ بری فوج کے سربراہ نے چینی حمایت اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چین میں پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔