Live Updates

پابندی کے باوجود کینٹ حدود لیڈی گارڈن کے قریب سے ڈیڑھ سو سالہ پرانا اور تاریخی چیڑھ کا درخت کاٹ دیا گیا

بدھ 19 ستمبر 2018 02:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پابندی کے باوجود کینٹ حدود لیڈی گارڈن کے قریب سے ڈیڑھ سو سالہ پرانا اور تاریخی چیڑھ کا درخت کاٹ دیا گیا۔ انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی جانب سے نوٹس نہ لینے پر شہریوں نے احتجاج کیا ہے۔ کینٹ حدود لیڈی گارڈن کے قریب سے ایک رہائشی نے گھر کے گیٹ کے ساتھ لگے ڈیڑھ سو سالہ پرانے اور تاریخی چیڑھ کے درخت کو بے دردی سے کاٹنے کے بعد اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے ٹھکانے بھی لگایا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے اس حوالہ سے بتایا کہ دن دیہاڑے تاریخی درخت کے کٹنے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاریخی درختوں کے کاٹنے پر پابندی کے باوجود کسی نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ شہریوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے شجر کاری مہم شروع کر رکھی ہے اور 10 ارب پودے لگانے کے نعرے لگائے جا رہے ہیں اور درختوں کی کٹائی پر پابندی بھی عائد کر رکھی ہے لیکن لیڈی گارڈن کے قریب سے تاریخی درخت کاٹنے پر ضلعی انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا ہے۔ شہریوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ درختوں کی کٹائی روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات