عہدہ چھوڑنے کی باتیں بے بنیاد،

پینٹا گون نہیں چھوڑوں گا،امریکی وزیردفاع افواہیں پہلے بھی سن چکے ہیں اور آئندہ بھی سنتے رہیں گے ،حقیقت یہ ہے کہ میں حکومت سے الگ نہیں ہو رہا،گفتگو

بدھ 19 ستمبر 2018 11:30

عہدہ چھوڑنے کی باتیں بے بنیاد،
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ ان کا وائیٹ ہاؤس چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق انہوں نے اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا کہ وہ امریکی انتظامیہ سیالگ ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ مجھے ایسی افواہوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ میں ابھی تک ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا حصہ ہوں اور حکومت سے الگ ہونے کا سوچا بھی نہیں۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جیمز میٹس نے کہا کہ اس طرح کی کتنی ہی افواہیں پہلے بھی سن چکے ہیں اور آئندہ بھی سنتے رہیں گے مگر حقیقت یہ ہے کہ میں حکومت سے الگ نہیں ہو رہا۔

متعلقہ عنوان :