یوم عاشور تک پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹس پولیس کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں

بدھ 19 ستمبر 2018 13:01

یوم عاشور تک پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹس پولیس کی چھٹیاں بھی منسوخ ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) یوم عاشورکے سلسلہ میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹس پولیس کے تمام افسران و اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تمام عملہ کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدائت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پی ایچ پی فیصل آباد ریجن کے ذرائع نے بتایا کہ یوم عاشور کے ماتمی جلوسوں کے قریب موجود چوکیوں کا عملہ بھی جلوسوں کے ہمراہ ڈیوٹی کرے گا اور یوم عاشور کے موقع پر شاہراہوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید بہتر انداز میں پٹرولنگ بھی جاری رکھی جائے گی۔

انہوںنے بتا یا کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے افسران و اہلکار کسی بھی مشکوک گاڑی کو روک کر اس کی بھی چیکنگ کر سکیں گے تاکہ کسی شر پسند کو اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کا موقع نہ مل سکے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بہترین مفاد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت پی ایچ پی کے عملہ سے بھی بھر پور تعاون کریں تاکہ یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔