مجھے قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،صدروینزویلا

حالات کا جائزہ لے کر فیصلہ کروں گا جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلیے نیویارک جائوں یا نہیں،پریس کانفرنس

بدھ 19 ستمبر 2018 13:14

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) وینزویلا کے صدر نکولس مًدورو نے کہا ہے کہ مجھے قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حالات کا جائزہ لے کر ہی میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کروں گا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر وینزویلا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانا چاہتاہوں، لیکن مجھے سیکیورٹی کا خیال بھی رکھنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالات کا جائزہ لے کر ہی میں فیصلہ کروں گا کہ اجلاس میں شرکت کیلیے نیویارک جائوں یا نہیں۔واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر پر پچھلے دنوں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں 7فوجی زخمی ہوئے تھے،اس کیس میں 12مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں کئی فوجی افسران شامل ہیں۔