وزیراعظم نے ان مہاجرین کو شہریت دینے کے حوالے سے اعلان کیا تھا جن کے بچے پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں،

پاک بھارت کرکٹ میچ میں پاکستان کامیابی حاصل کرے گا، وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 19 ستمبر 2018 14:36

وزیراعظم نے ان مہاجرین کو شہریت دینے کے حوالے سے اعلان کیا تھا جن کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ میچ میں پاکستان کامیابی حاصل کرے گا، مقابلہ سخت لیکن قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ کھیل کے میدان میں جب مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو تو دونوں اطراف کے عوام میچ میں دلچسپی لیتی ہیں۔

پاکستان کی عوام اپنی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔ ہماری ٹیم مضبوط اور اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے گو کہ مقابلہ سخت ہے لیکن پاکستانی ٹیم قوم کی دعائوں سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ وزیر مملکت نے کہاکہ وزیر اعظم نے ان مہاجرین کو شہریت دینے کے حوالے سے اعلان کیا تھا جن کے بچے یہاں پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں۔ جو مہاجرین پاکستان میں مہاجرین کی حیثیت سے آئے ہیں وہ مہاجرین ہی ہوںگے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ پارلیمانی لیڈر اس حوالے سے پارلیمنٹ کافورم استعمال کرتے ہوئے اپنی تجاویز دیں۔ حکومت اس حوالے سے پارلیمانی لیڈروں کے تحفظات سننے کو تیار ہے۔