Live Updates

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے، سینیٹر محسن عزیز

بدھ 19 ستمبر 2018 14:36

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں ..
ْاسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر محسن عزیز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پہلے سرکاری دورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے سرکاری دورہ کے نتیجہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی نئی جہت کا آغاز ہوگا جبکہ دورہ کے نتیجہ میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بہتر کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے نئی پیشرفت متوقع ہے جس سے ملکی معیشت بہتر ہوگی اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات