یمن میں 5 ملین بچوں کو قحط کا خطرہ لاحق ہے، سیو دی چلڈرن

بدھ 19 ستمبر 2018 14:36

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) امدادی تنظیم سیو دی چلڈرن نے خبردار کیا ہے کہ شورش زدہ ملک یمن میں 5 ملین سے زائد بچوں کو قحط کی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

عالمیذرائع ابلاغ کے مطابق اس تنظیم کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر حدیدہ کے ہوائی اڈے کو نقصان پہنچایا گیا اور وہ بند ہو گیا، تو اس کے نتیجے میں سینکڑوں بچوں کی موت واقع ہو سکتی ہے۔ حدیدہ وہ مرکزی ایئر پورٹ ہے جہاں سے امدادی سامان کی آمد و رفت جاری ہے اور اس سلسلے میں خلل لاکھوں جانوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔واضح رہے کہ سیو دی چلڈرن نے یہ رپورٹ ایک ایسے موقع پر جاری کی ہے جب حدیدہ کے ہوائی اڈے کے آس پاس تازہ جھڑپوں کی اطلات ہیں۔

متعلقہ عنوان :