کراچی،دس سالہ بچی کی ہلاکت پر چیف جسٹس آف پاکستان کا ازخود نوٹس،

25 اکتوبر کو سماعت ہوگی

بدھ 19 ستمبر 2018 16:03

کراچی،دس سالہ بچی کی ہلاکت پر چیف جسٹس آف پاکستان کا ازخود نوٹس،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) شہر قائد میں فائرنگ سے دس سالہ بچی امل کی ہلاکت پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لے لیا، سماعت 25 اکتوبر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

تفیصلات کے مطابق سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے، ازخود نوٹس پر سماعت کے لیے 25 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔سیکریٹری ہیلتھ اور ایڈمنسٹریٹر نیشنل میڈیکل سینٹر کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 13 اگست کو ڈیفنس موڑ کے قریب اختر کالونی سگنل پر ڈاکوئوں سے مقابلے کے دوران پولیس اہلکار کی گولی لگنے سے بچی جاں بحق ہوئی تھی۔