پاکستان کو آئی ایم ایف کے بغیر جینا سیکھنا ہوگا، زاہد اقبال

بدھ 19 ستمبر 2018 16:58

سرگودھا۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان کو آئی ایم ایف کے بغیر جینا سیکھنا ہوگا جب تک لوگ اپنے ذمے کا ٹیکس ادا نہیں کرینگے اس وقت تک کوئی بھی ملک ترقی نہیں کریگا ،ہم حکومت سے سہولتیں تو سب مانگتے ہیں مگر ٹیکس دینے کیلئے تیار نظر نہیں ، ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا ،انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھی چاہیئے کہ مرحلہ وار لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لاکر انہیں ٹیکس دینے کا عادی بنائے ، انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں میں اضافہ بھی عوام کیلئے مشکلات کا موجب بنتا ہے ، اگر یہ ٹیکس مرحلہ وار عائد کئے جائیں تو اس کے بہتر نتائج برآمد ہونگے۔