ائیر ہوسٹس کی گمشدگی ‘ پی آئی اے کے سرگرم گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف
گروہ بھاری رقم لے کر ایئر ہوسٹس کو من پسند فلائٹس پر ڈیوٹیاں لگاتا ہے ، اعلیٰ افسران کی ہدایت کے باوجود فریحہ کی ڈیوٹی بین الاقوامی پرواز پر لگائی گئی ‘گروہ کی معاونت سے فریحہ جعلی ڈگری کیس میں گرفتاری کے ڈر سے بھا گئیں‘معاملے میں ملو ث 3افسران کیخلاف خفیہ انکوائر ی شروع
بدھ 19 ستمبر 2018 17:58
(جاری ہے)
اس کے علاوہ جو دیگر تحقیقات چل رہی تھیں ان میں بھی اس کے سمیت گروہ کے دیگر افراد پکڑے جا سکتے تھے۔
فریحہ نے مذکورہ گروہ کو تنبیہہ کی تھی کہ اگر میرے خلاف کوئی فیصلہ آیا تو میں باقی حقائق بھی بیان کر دوں گی۔ مجھے مرضی کا ڈیوٹی روسٹر دیا جائے تاکہ میں غائب ہو جاؤں۔ فریحہ کے ٹورنٹو جا کر غائب ہوجانے کے متعلق لاہور بیس میں موجود ذمہ داران کو پہلے سے ہی علم تھا۔ ذرائع کے مطابق فریحہ ٹورنٹو میں ڈیلٹا چیلسی ہوٹل سے ایک پاکستانی نڑاد کیساتھ چلی گئی جو ٹورنٹو میں کاروبار کرتا ہے اور اس نے فریحہ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس کی امیگریشن کروا دے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فریحہ کینیڈا میں امیگریشن کی کوشش کرے گی اور ناکامی کی صورت میں جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنا کر واپس آئے گی اور بہانہ یہ کرے گی کہ وہ کسی حادثے کا شکار یا بیمار ہو گئی تھی، اس لئے وہ عملے کیساتھ واپس نہیں آ سکی اور نہ ہی عملے کو کوئی اطلاع کر سکی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اس معاملے میں لاہور اور کراچی سے تعلق رکھنے والے تین افسران کیخلاف ایک خفیہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جبکہ فریحہ کی روسٹر سے ہٹ کر ڈیوٹی لگانے پر ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لینے اور کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس فریحہ کا کینیڈا جا کر اچانک غائب ہوجانا ایک معمہ بن گیا تھا جس میں بعد ازاں یہ خبر بھی آئی کہ فریحہ نے کینیڈا میں سیاسی پناہ لے لی ہے۔ تاہم اس حوالے سیپی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.