نیب نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گا،

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ

بدھ 19 ستمبر 2018 18:40

نیب نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس نیب ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی، سینئر وکلاء اور سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب معزز اسلام آباد ہائی کورٹ کے نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر سے متعلق فیصلہ کے خلاف مصدقہ نقل ملنے کے بعد معزز سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کرے گا۔