حکومت پنجاب کے منافع بخش زراعت کے فروغ کیلئے اقدامات جاری

محکمہ زراعت پنجاب 100 دنوں میں1000 سولر سسٹم کی تنصیب کاکام مکمل کرے گا‘ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

بدھ 19 ستمبر 2018 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق شعبہ اصلاحِ آبپاشی100 دنوں میں1000 سولر سسٹم کی تنصیب کاکام مکمل کرے گا۔صوبہ بھر میں ڈرپ نظام آبپاشی چلانے کیلئے سولر سسٹم اور سبزیوں کی کاشت کیلئے ٹنل ٹیکنالوجی کی تنصیب کاکام جاری ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اس منصوبے جدید اور منافع بخش کاشتکاری کو فروغ حاصل ہوگا اور ماحولیاتی ٹیکنالوجی کے ہم آہنگ پیکج کی تنصیب سے پانی کی بچت اور پیداواری اخراجات میں کمی واقع ہوگی۔

یہ نظام غیرہموار زمینوں اور دور دراز رقبوں کیلئے موزوں ترین ہے۔اس نظام کی تنصیب کیلئے مجوزہ درخواست فارم متعلقہ ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت/ ڈپٹی ڈائریکٹر/ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (اصلاحِ آبپاشی) کے دفاتر سے دفتری اوقات میں مفت دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ درخواست فارم محکمہ زراعت شعبہ اصلاحِ آبپاشی کی ویب سائٹwww.ofwm.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈائون لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔

کاشتکار اپنی درخواستیں متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(اصلاحِ آبپاشی) کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔مزید معلومات کیلئے کاشتکار دفتری اوقات میں فون نمبر 042-99204898 پر بھی رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سولر سسٹم پر 80 فیصد جبکہ ٹنل سسٹم پر50 فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ سولر سسٹم کی تنصیب کیلئے وہی کاشتکار اہل ہوں گے جو2018-19 میںڈرپ/ سپرنکلر نظام آبپاشی کی تنصیب کاکام مکمل کروائیںگے۔

متعلقہ عنوان :