بھکر،سی پی او بھکر خرم شکورکی ہدایات پر یو م عاشورہ کے جلوس و مجالس کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل
ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع بھکر میں بھی محرم الحرام مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے،بھکر پولیس اپنی پوری طاقت کے ساتھ میسروسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے شب و روز فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے
بدھ 19 ستمبر 2018 21:29
(جاری ہے)
مرکزی جلوس بھکر سٹی میں تھلہ مرید مہدی سے شروع ہوگا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا نزد قبرستان سردار بخش پر بوقت مغرب اختتام پذیر ہوگا۔
سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کیلئے پاک آرمی کی 2 کمپنیاں، پنجاب کنسٹیبلری کی 8 ریزو اور ایلیٹ پولیس فورس کی 5 ٹیمیں بھکر پہنچ چکی ہیں۔ خفیہ کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کاعمل پوری طرح فنکشنل کیا گیا ہے۔سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی، ضلعی امن کمیٹی، مصالحتی کمیٹی اور انجمن تاجران بھکر کے عہدیداران پوری طرح فعال ہیں اور امن و امان کیلئے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔ جلوس و مجالس کے اطراف میںپٹرولنگ ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے پولیس لائنز بھکر میں ریزو فورس ہمہ وقت تیار و مستعد ہے۔ ریسکیو1122، سول ڈیفنس اور بم ڈسپوزل سکواڈکو بھی آن کال رکھا گیا ہے۔جملہ ایس ڈی پی اوز، ایس پی انوسٹی گیشن اور خود ڈی پی او بھکرضلع بھر میں سیکیورٹی ڈیوٹی کی مانیٹرنگ و چیکنگ عمل میں لارہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.