تمام اداروں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور نیب کو مزید با اختیار بنائیں گے ،ْوزیر قانون فروغ نسیم

قانون بننے سے ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں پاکستان کو فائدہ پہنچے گا ،ْ اجلاس سے خطاب

بدھ ستمبر 22:14

تمام اداروں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور نیب کو مزید با اختیار بنائیں گے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور نیب کو مزید با اختیار بنائیں گے ،ْقانون بننے سے ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں پاکستان کو فائدہ پہنچے گا ۔ وہ بدھ کو میوچل لیگل اسسٹنس بل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کی زیر صدارت میوچل لیگل اسسٹنس بل سے متعلق وزارت قانون وانصاف میںاجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزارت داخلہ،ایف آئی اے اور نیب کے نمائندگان نے شرکت کی ۔اجلاس میں میوچل لیگل اسسٹنس ڈرافٹ بل زیر بحث لایا گیا۔اجلاس میں موجود نمائندگان نے ڈرافٹ بل پر اپنی سفارشات پیش کیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے کہا کہ تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیب کو مزید بااختیار بنائیں گے، بل کی بدولت کرپشن کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی گئی دولت واپس لائینگے۔ انہوں نے کہا کہ قانون بننے سے ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں پاکستان کو فائدہ پہنچے گا۔