Live Updates

وزیر اعظم عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں

وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

بدھ 19 ستمبر 2018 22:53

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ ضلع اٹک میں تحریک انصاف ایک بڑی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے، 14اکتوبر کو ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے حقیقی ورکر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے ثابت کرینگے کہ تحریک انصاف اٹک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، حالیہ دنوں میں حلقہ این ای56اور پی پی 3کی با اثر شخصیات نے تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کر کے حوصلے بلند کیے ہیں جس پر ان کے مشکور ہیں، اٹک کے عوام سے وعدہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں یہاں کے عوام کے دیرینہ مسائل حل کیے جائیں گے جبکہ ملک خرم اور اکبر خان تنولی بھی اپنی کامیابی کے بعد ان علاقوں کی محرومیوں کو ختم کرنے میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرینگے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات