محرم الحرام امن اتفاق اتحاد اور برداشت کادرس دتیا ہے،الحاج غلام مصطفی

بدھ 19 ستمبر 2018 22:57

گوجرانوالہ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) سید نا امام حسین و دیگر شہدائے کربلا کی حیات مبارکہ امت مسلمہ کیلئے مینارہ نور ہے محرم الحرام کا مہینہ ہمیں امن اتفاق اتحاد اور برداشت کادرس دتیا ہے شہداء کربلا کی شہادتوں کی بدولت اسلام ہمیشہ زندہ رہے گا اور یہی منشور انجمن مدنی ویلفیئر پاکستان کے پلیٹ فارم کا ہے ہم مدنی احباب شہدائے کربلا کو دل وجان سے سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انجمن مدنی ویلفیئر پاکستان کے مرکزی صدر مفتی الحاج غلام مصطفے مدنی چشتی نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ راجہ کالونی جناح روڈ میں شہدائے کربلا کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ شہیدوں کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ہم اس نظریہ کے قائل ہیں‘ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے اسلام کا جھنڈا بلند کرکے شہادت پا کر طاغوتی طاقتوں کو ہمیشہ کیلئے زیرو کردیا اور خود ہمیشہ کیلئے زندہ جاوید ہو گئے۔