اداروں کی بہتری اورکرپشن کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،جہانگیرترین

جمعرات 20 ستمبر 2018 00:40

رحیم یار خان۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیرخان ترین نے کہاہے کہ ملک کی معاشی حالت بہتربنانے کے لیے حکومتی اقدامات مثالی ہیں‘ ڈیمزکی تعمیرسے پانی کامسئلہ حل ہوجائے گا‘ عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے مرحلہ وارہرسطح پرکام شروع ہوچکے ہیں ‘ اداروں کی بہتری اورکرپشن کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں ‘ تعلیم اورصحت عوام کابنیادی حق ہے جوہرصورت بہم پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شریف برادران نے پنجاب کابیڑہ غرق کردیاتھاجس کی وجہ سے عوام بالخصوص جنوبی پنجاب محرومیوں کاشکار ہوااب انشاء اللہ پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب میں میرٹ کی بنیادپرترقیاتی کام ہوں گے‘ انہوں نے کہاکہ رحیم یارخان کے اداروں کی بہتری اورعوامی مسائل کے حل کے لیے عوام رابطہ مہم تیزکی جائے ‘ قبل ازیں چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے ضلعی سیاسی صورتحال وضمنی انتخاب بارے تبادلہ خیال کیااورمسائل سے آگاہ کیا‘ اس موقع پرعمیررفیق بھی موجودتھے۔