ورن دھون نے عالیہ بھٹ کو معاوضہ بڑھانے کا مشورہ دیدیا

عالیہ بھٹ اپنی ایک فلم کے لیے 4 سے 5 کروڑ ہندوستانی روپے معاوضہ لیتی ہیں

جمعرات 20 ستمبر 2018 12:04

ورن دھون نے عالیہ بھٹ کو معاوضہ بڑھانے کا مشورہ دیدیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) سینما کی دنیا میں آج کل اداکارائیں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کررہی ہیں، جبکہ بہت سی اداکارائیں فلموں میں اداکاروں کے مقابلے کم معاوضہ ملنے پر بھی احتجاج کرتی نظر آتی ہیں۔نئی نسل کے بولی وڈ اداکار ورن دھون نے بھی ایک انٹرویو میں اس موضوع پر بات کی۔ورن دھون نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی قریبی دوست اور ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کو اپنا معاوضہ بڑھانے کا مشورہ دیا کیوں کہ وہ بہت کم تنخواہ ڈیمانڈ کرتی ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ’لوگوں کو راضی ریلیز ہونے کے بعد ہی کیوں احساس ہوا کہ عالیہ ایک بڑی اسٹار ہیں بدری ناتھ کی دلہنیا، ہمٹی شرما کی دلہنیا اور ٹو اسٹیٹس جیسی فلمیں بھی کامیاب تھیں، اور ان فلموں کی کامیاب کے لیے عالیہ بھٹ اتنی ہی ذمہ دار ہیں جتنا کہ میں اور ارجن کپور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ہمیشہ عالیہ سے کہتا ہوں کہ تم کیا کررہی ہو تم بہت کم معاوضہ لیتی ہو کیا تم بیوقوف ہو اپنا معاوضہ بڑھاؤ‘۔

یاد رہے کہ ورن دھون اور عالیہ بھٹ نے اپنا کیریئر 2012 کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے شروع کیا تھا۔اس کے بعد یہ دونوں ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ اور ’ہمٹی شرما کی دلہنیا‘ جیسی کامیڈی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔یہ دونوں بہت جلد ایک ساتھ اپنی فلم ’کلنک‘ کی شوٹنگ کا بھی آغاز کریں گے، جس میں ان دونوں کے ساتھ مادھوری ڈکشٹ، سنجے دت، سوناکشی سنہا اور ادتیا روئے کپور موجود ہیں۔رپورٹس کے مطابق ورن دھون ایک فلم میں کام کرنے کے 8 سے 10 کروڑ ہندوستانے روپے ڈیمانڈ کرتے ہیں، جبکہ عالیہ بھٹ اپنی ایک فلم کے لیے 4 سے 5 کروڑ ہندوستانی روپے معاوضہ لیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :