شام کے صدر بشارالاسد کا اسرائیل پر شام کی فضائی حدود میں روسی جہاز مار گرا ئے جانے کا الزام

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:51

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) شام کے صدر بشارالاسد نے اسرائیل پر شام کی فضائی حدود میں روسی جہاز مار گرا ئے جانے کا الزام لگایا ہے جو کہ اسرائیل کی طرف سے داغا گیا میزائل ناکارہ کرنے کی کوشش کے دوران شام کے اینٹی ایئر کرافٹ سے حادثاتی طور پر ٹکرانے سے تباہ ہوا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عالمی میڈیا کے مطابق شام کے صدر بشارالاسد نے مزید کہا کہ جہاز کی تباہی کا یہ واقعہ اسرائیل کی غفلت اور کوتاہی کا نتیجہ ہے۔ شام کے رہنما نے روسی اپنے ہم منصب کے نام ایک خط لکھاہے جس میں پیر کو شام کی فضائی حدود میں روسی جہازکی تباہی میں 15افراد کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :