سنیئرجنرل فزیشن ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھربین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:09

قصور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی سنٹرل کونسل کے رکن وقصورکے سنیئرجنرل فزیشن ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر کنفیڈ ریشن آف میڈیکل ایسوسی ایشنز ان ایشیا ء اینڈ اوشی اینیا کی جنرل اسمبلی کے 33 ویں سالانہ اجلاس منعقدہ پی نانگ آئی لینڈ ، ملائشیا ء میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ 19 ممالک اس تنظیم کے رکن ہیں۔

پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے پی ایم اے (سنٹر) پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہاکہ انسانیت کی بہتر خدمت کے لیے میڈیکل ایجوکیشن اور طبی اخلاقیات میں بہتری اقوام کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کے بغیر ممکن نہیں۔ڈاکٹر عبد القدوس کھوکھرنے بیماریو ں کے خاتمے اور میڈیکل پروفیشن کی عظمت کے لیے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی طرف سے غیر مشروط جدو جہد اور حمائیت کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

وفد کے اراکین نے انڈونیشیاء، ملائشیاء، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلہ دیش، ویتنام، تائیوان ، لٹویا، آسٹریلیا، برازیل اور دیگر ممالک سے آئے ہوئے وفود سے تبادلہ خیال کیا۔ وفد کے دیگر اراکین میں پی ایم اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد، پی ایم اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ سید مسعود السید اور ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ شامل تھے۔سن 2021 میںCMAAO کی 36 ویں جنرل اسمبلی کے پاکستان میں انعقاد کے لیے پی ایم اے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔بین الاقوامی وفود کی پاکستان میں آمد سے امن و امان کی صور ت حال میں بہتری کا تاثر مزید مضبوط ہوگا۔