کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت سبزیوں کے بیجوں کی فراہمی 30اکتوبر تک جاری رہے گی،محکمہ زراعت
جمعرات 20 ستمبر 2018 17:31
(جاری ہے)
محکمہ کے ذرائع نے بتایاکہ گھریلو سطح پر سبزیوں کی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنانے کیلئے عوام الناس کو اعلیٰ معیار ، بہترین پیداواری صلاحیت کی حامل 8سبزیوں مولی ، گاجر، شلجم ، دھنیہ ، پالک ، میتھی، سلاد، سر سوں کے بیجوں کے 116گرام وزنی پیکٹس 50روپے کی رعائتی قیمت پر فراہم کئے جا رہے ہیں اور یہ بیج کم از کم 5مرلہ کے پلاٹ میں سبزیوں کی کاشت کیلئے کافی ہیں۔
انہوںنے بتایاکہ گھریلو سطح پر اگائی گئی سبزیاں انسانی صحت و تنددرستی کی ضامن ہیں ۔انہوںنے کہا کہ یہ سبزیاں ستمبر کے آخری ہفتہ اور اکتوبر میں کاشت کی جا سکتی ہیں تاہم اگر کچھ افراد اکتوبر میں سبزیوں کی کاشت مکمل نہ کر سکیں تو وہ نومبر کے آغاز میں بھی سبزیاں کاشت کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کی کچن گارڈننگ سکیم پر عمل کر کے صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ بازار سے سبزیوں کی خرید پر اٹھنے والے اضافی اخراجات سے بھی بچا جا سکتاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید زراعت کی خبریں
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو فصل کی گوڈی اور نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالنے کے بعد آبپاشی کی ہدایت
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
-
فی 50 کلوگرام بیگ یوریا کی قیمت میں634روپے کا اضافہ
-
کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں 40لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر
-
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
-
کاشتکاربہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے لئے اچھے اگاؤ کاحامل بیج استعمال کر یں، محکمہ زراعت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.