Live Updates

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارسے رکن قومی اسمبلی بریگیڈئیر(ر) اعجاز شاہ کی ملاقات

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:34

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارسے رکن قومی اسمبلی بریگیڈئیر(ر) اعجاز شاہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں رکن قومی اسمبلی بریگیڈئیر(ر) اعجازشاہ نے ملاقات کی -وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت مساوی انسانی حقوق پر یقین رکھتی ہے اورننکانہ صاحب سمیت اقلیتی عبادت گاہوں میں بہتر سہولتیں فراہم کریں گے کیونکہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو آئین برابر کے حقوق دیتا ہی-وزیراعلیٰ نے کہاکہ ترقیاتی منصوبے بناتے ہوئے عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھنا ضروری ہے لیکن سابق دور میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا-انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل سے آگاہ ہے اور انہیں حل کرنے کے لئے پرعزم ہی-انہوں نے کہاکہ ہماراہر پروگرام میں عوام کی خوشحالی پر فوکس ہوگا اور پنجاب کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے -
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات