حضرت امام حسین ؓ نے جانثار ساتھیوں کے ہمراہ باطل کیخلاف اسلام کو زندہ کیا

،اسلام کی سربلندی ،حق و صداقت کی عظیم مثال قائم کی، یوم عاشور پر گورنرسندھ کا پیغام

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:36

حضرت امام حسین ؓ نے جانثار ساتھیوں کے ہمراہ باطل کیخلاف اسلام کو زندہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) محرم الحرام ایک عہد ساز تاریخ کی سنہری روایات اور عملی مظاہرہ کا یادگار ترین مہینہ ہے اس ماہ امام عالی مقام حضرت امام حسین ؓ نے عاشورکے روز اپنے جانثار ساتھیوں کے ہمراہ باطل کے خلاف اسلام کو زندہ کیا ،خانوادہ رسول ﷺ نے اسلام کی سربلندی ،حق و صداقت کی ایک عظیم مثال قائم کی ، امام حسین ؓ خوف خدا ، فیاضی و سخاوت ، زہد و تقویٰ ، شجاعت و بہادری اور علم پروری جیسے اوصاف کے حامل تھے ، امام حسین ؓ نے شہادت کا راستہ اختیار کیا اور اسلام کی راہ میں اپنا سر کٹوا کرایثار و قربانی ، شجاعت و شہادت کی ایک نئی داستان رقم کی ، حضرت امام حسین ؓ کی قربانی نے اسلامی تاریخ میں اسلام کی سربلندی اور اعلیٰ ترین مقاصد کے حصول کے لئے جان کی بازی لگادینے کی وہ سنت قائم کی جو تاریخ کے ہر دور میں صراط مستقیم پر چلنے والے قافلوں کے لئے ایک روشن مثال ہے ، امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ کی قربانی ہمیں ان کے متعین کردہ رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہوکر اپنی جان کی بازی لگادینے کا درس دیتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :