کوئٹہ وصوبے کے دیگر علاقوں میں عاشورہٴ محرم کے جلوسوں کی حفاظت کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایاجائے، وزیراعلی بلوچستان

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:16

کوئٹہ وصوبے کے دیگر علاقوں میں عاشورہٴ محرم کے جلوسوں کی حفاظت کیلئے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ اورصوبے کے دیگر علاقوں میں عاشورہٴ محرم کے جلوسوں کی حفاظت کیلئے تمام تروسائل استعمال میں لاتے ہوئے سیکیورٹی کے بھرپوراقدامات کویقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ ان کی جانب سے دی گئی ہدایات کی روشنی میں محکمہ داخلہ ، پولیس ،ایف سی اورضلعی انتظامیہ مربوط حکمت عملی کے تحت عاشورہ کے جلوسوں کی مانیٹرنگ سمیت دیگر تمام حفاظتی اقدامات کوبروقت مکمل کریں ،وزیراعلیٰ نے سیکیورٹی کے حوالے سے کسی معمولی سے معمولی خدشہ اورخطرے کو نظراندازنہ کرنے اورسیکیورٹی اداروں کو ہردم مستعد اورمتحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں تمام صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ کی رپورٹ پیش کی جائے ۔

وزیراعلیٰ نے صوبائی ،ڈویژنل اورضلعی سطحوں پر کمانڈاینڈکنٹرول کے نظام اورمانیٹرنگ رومز کوپوری طرح فعال رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔وزیراعلیٰ کی جانب سے محکمہ صحت،پی ڈی ایم اے ،سول ڈیفنس اوردیگر متعلقہ محکموں اوراداروں کو بھی کسی بھی غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیاررہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔